Add To collaction

صبر و برداشت کے درمیان فرق نہیں

اسلام وعلیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ 🥀🦋 

 کیسے ہیں آپ سب 🥀 آج میں ایک خاص موضوع پر اپنا نظریہ آپ سب کے ساتھ شیئر کروں گی ۔۔۔ یہ صرف میرا point of view ہے ۔۔ تو اگر آپ متفق نہیں بھی ہوں تو کوئی مسلہ نہیں ۔۔۔ 
صبر اور برداشت ۔۔۔۔ یہ دو مختلف فیلینگز ہوتی ہیں ۔۔۔ 
اب آپ کو کیسے پتا لگے گا کہ آپ صبر کر رہے ہیں یا پھر برداشت ۔۔۔؟ اس کا فرق کرنا مشکل نہیں ۔۔۔ 🦋🦋 آپ کو کسی قسم کی پریشانی لاحق ہو جائے مگر آپ زبان سے کچھ ناں بولیں مگر دل و دماغ کے اندر ہی اندر شکوہ کر رہے ہیں تو یہ برداشت ہے۔۔۔۔ اور پھر جب آپ کو کسی قسم کی پریشانی لاحق ہو جائے مگر ناں تو آپ زبان سے کچھ کہیں گے اور ناں دل و دماغ میں کوئی منفی خیال آنے دیں گے تو یہ آپ کا صبر کہلائے گا۔۔۔
بہت سے لوگ کہتے ہیں ہم بہت صبر کرتے ہیں مگر حقیقت میں وہ لوگ دل و دماغ میں شکوہ کر رہے ہوتے ہیں ۔۔۔ کیا اللّہ تعالیٰ سے شکوہ کرنا چاہیے ۔۔۔؟ مجھے نہیں لگتا کیونکہ شاید میں اللّہ تعالیٰ سے شکوہ نہیں کرتی ۔۔۔ میں بس حال دل سناتی ہوں جو کہ اللّہ تعالیٰ کو پہلے سے معلوم ہوتا ہے مگر اللّٰہ تعالیٰ تو مجھ سے سننا چاہتا ہے ۔۔۔ بلکل بچوں کی طرح لاڈ سے بولتی ہوں۔۔۔ بہت سے لوگ اللّہ تعالیٰ سے باتیں کرتے ہیں۔۔۔ جیسے میں خود بھی باتیں کرتی ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ مجھے سنتا ہے۔۔۔سخت لہجہ اور سخت الفاظ میں تکلیف بیان کرنا اچھی بات تو نہیں نا۔۔۔ یاد رکھیں کہ بھلے آپ کا نرم لہجے ہو مگر کفریہ الفاظ میں کوئی بات کہہ رہے ہیں تو وہ گناہِ شکوہ بن جاتا ہے ۔۔۔ ہمیں اپنی حدود معلوم ہونی چاہیے ہیں ۔۔۔ اور کوئی بھی انسان اتنا بے وقوف تو بلکل بھی نہیں ہوتا کہ وہ اپنے الفاظ کا مفہوم و معنی جانتا ہی نہیں اور پھر کہہ دے مجھے نہیں معلوم تھا میں کفریہ الفاظ ادا کرتا یا کرتی ہوں ۔۔۔ صابرین لوگ صرف زبان نہیں سچے دل سے اللّہ تعالیٰ کے فیصلے پر راضی ہو جاتے ہیں۔۔۔ ہم کہتے ہیں نا کہ صبر کرنا اس دنیا کے مشکل ترین کاموں میں سے ایک ہوتا ہے مگر یقین جانیے کہ کسی بھی کام میں مشکل صرف اور صرف ہمارے سوچنے کی حد تک ہوتی ہے لیکن جب ہم ایک قدم بڑھا دیتے ہیں نا تو اللّہ تعالیٰ سو قدموں کی مسافت آسان کر دیتا ہے ۔۔۔ مگر پہل ہم نے کرنی ہوتی ہے ۔۔۔ بیشک جو اللّہ تعالیٰ پر ایمان رکھتے ہیں وہ تو پھر تکلیف میں بھی اللّہ تعالیٰ کی حکمت ڈھونڈتے ہیں ۔۔۔ 
ازقلم صدف بشیر احمد 

   6
2 Comments

Khushbu

04-Aug-2022 09:13 AM

👏👌

Reply

Madhumita

03-Aug-2022 04:18 PM

🙏🏻

Reply